display ads

Beautiful Shayari Images in Urdu, awesome shayari, Mohamed Shayari Images, Naat sharif photos, اردو شاعری، محمد پر شاعری

Best Urdu Shayari 2019 with Beautiful Images, awesome Shayari Images in Urdu
اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ

خوبصورتی اگر سفید رنگ میں ہوتی تو کفن کو دیکھ کے خوف نہیں آتا
اور بد صورتی اگر کالے رنگ میں ہوتی تو کعبہ کو دیکھ کر سکون نہ ملتا

اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ

سارے عالم کی مٹی میں جلوہ فگن جتنے ذرّے ہیں اتنے درود آپ پر 
باغِ کونین کے سارے اشجار میں جتنے پتّے ہیں اتنے درود آپ پر 
چشمے انساں سے اشکوں کی ٹپکے ہوئے جتنے قطرے ہیں اتنے درود آپ پر 
آسماں کے دوشالے میں ٹانکے ہوئے جتنے تارے ہیں اتنے درود آپ پر

اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ، نعت شریف امیج

چل گئیں پھر درودوں کی پُروائیاں پھر قباۓ عقیدت مسکنے لگی 
لیجئے پھر چھڑی جلترنگ اشک کی پھر دعاؤں کی پائل کھنکنے لگی
پھر گناہوں کے گلشن اجڑنے لگے پھر ندامت کی بجلی چمکنے لگی 
ٹوٹ کر ابررحمت برسنے لگا دین و ایماں کی کھیتی مہکنےلگی 
بزم نور مجسم میں کیا آگئے تن بدن میں تجّلی لپکنے لگی
سج گئی لب پہ نعتوں کی پھلواریاں دل کی آنگن کی مٹی مہکنے لگی 
یاد آئیں    کھجوروں کی پرچھائیاں سبز گنبد کی پرنور رعنائیاں 
شوق دیدار طیبہ نے انگڑائی لی اوڑھنی آرزو کی سرکنے لگی
گنبدِ شاہ دیں کے ہرے پھول پر چشم حسرت کی تیتلی تھرکنے لگی


اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ، نعت شریف

عشق کرنا ہے تو اپنے رب سے کر جہاں نہ بے وفائی ہے نہ رسوائی ہے اور نہ ہی جدائی ہے

اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ

تخلیقِ کائنات کے عنوان تو آپﷺ ہیں
کونین کی حیات کے سامان تو آپ ہیں
دنیا کو بخش دی ہے تجلئِ کائنات
تاریک زندگی کے چراغاں تو آپﷺ ہیں

اردو شاعری خوبصورت شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ،نعت شریف

سبھی کے ذہن میں آتا نہیں جلوہ بصیرت کا
مزاجِ عشق ہے بس آشنا اس کی حقیقت کا
تجلیِ آفریں ارض و سماں سے ہے یہی روشن
کہ یہ جو کچھ بھی ہے سب حسن ہے آقا کی صورت کا

اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ، نعت شریف امیج، نعت پاک

تیری نفرت میں وہ دم نہیں جو میری چاہت کو مٹا دے
میری چاہت کا سمندر تیری سوچ سے بھی گہرا ہے

اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ، نعت شریف امیج، نعت پاک

ابھی تو چند لفظوں میں سمیٹا ہے تجھے میں نے
ابھی تو میری کتابوں میں تیری تفسیر باقی ہے

محبت شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ،

پردے میں چھپی ہے میرے نفس کی توقیر
میں منہ کھول کے خود کو رسوا نہیں کرتا

اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ

بے مثل انتخاب ہیں امت کے واسطے
بھیجے گۓ جہاں میں وہ رحمت کے واسطے
اللہ کے نبی ہیں محمد ﷺ ہے ان کا نام
بھیجو درود ان پہ محبت کے واسطے


اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ

ذکرِ نبی میں لطف عجب پارہے ہیں ہم
لگتا ہے روشنی میں اُڑے جارہے ہیں ہم
آتی ہے کیوں درود کے دوران ہچکیاں
شاید رسولِ پاک کو یاد آرہے ہیں ہم

اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ

مدتوں چاہے آۓ دل تڑپنا پڑے
ڈگمگائیں نہ ذوقِ طلب کے قدم
زندگی میں بھی اک ایسا دن آۓگا
چل کے چومیں گے شاہ عرب کے قدم


اردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ، نعت شریف امیج

آئینے سے انہیں کیا سروکار ہے
چاند سے انکی تشبیہ بیکار ہے
عرش نے اپنے سر پر جگہ دی جنہیں
سوچیے ہونگے کتنے غضب کے قدم

اُردو شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ، نعت شریف امیج، نعت پاک فںٹو




Post a Comment

0 Comments